متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے شاندار اعلان

متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے شاندار اعلان

متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے شاندار اعلان
ابوظہبی اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ سیاحت کی غرض سے آئے ہوئے سیاح ابوظہبی ائیرپورٹ پر پہنچ کے صرف 15 سے 30 منٹ کے اندر اندر ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے داراحکومت میں پہنچنے والے سیاحوں کے لیے دونوں سیاحتی اور ٹرانزٹ ویزہ کے لیے ائیرپورٹ پر نیا کاونٹر بنا دیا گیا ہے۔ اس نئی سروس سے مستفید ہونے کے لیے صارفین ابوظہبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ ٹرمینل نمبر 3 پر جایا کریں گے جسکو سیاحتی ٹرانزٹ ویزہ کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔
اس فیصلے کا اعلان ابوظہبی سیاحتی ڈیپارٹمنٹ نے ابوظہبی ائیرپورٹ ، اتحاد ائیرویز اور ابوظہبی کے رہائشی معاملات ادارے کے ڈرایکٹر کے تعاون سے کیا ہے۔ اس پیش کش سے پاکستانی شہری بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس پیش کش کے تحت دنیا بھر کے سیاح متحدہ عرب امارات کے ائیرپورٹ پر بنا ویزے کے ہی اتر کر وہیں سے سیاحتی ویزہ حاصل کر سکتے ہیں

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں