سعودی عرب وزارت العمل سے نئی خبر ۔

سعودی وزارت محنت کے چھاپے،خلاف ورزی پر62ہوٹلوں کوبھاری جرمانے
وزارت محنت و سماجی بہبودآبادی اورسیاحتی کمیٹی کی تفتیشی ٹیموں نے ریاض ریجن کے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس میں سعودائزیشن کی خلاف ورزیوں پر62 چالان کئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت اور سیاحتی کمیٹی پر مشتمل تفتیشی ٹیم نے متعدد ہوٹلو ں پر چھاپا مارا تاکہ سعودائزیشن کے بارے معلومات حاصل کی جاسکیں ۔ مشترکہ کمیٹی کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ ریجن میں 127ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس میں تفتیشی کارروائیاں کی جن کا مقصد وہ پیشے جو سعودیوں کیلئے مخصوص ہیں پر ان پر غیر ملکیوں کے کام کرنے کی ممانعت ہے کا جائزہ لیا جاسکے ۔
ذمہ دار کا کہناتھا کہ کمیٹی نے دورے کے دوران 62 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں جن پر چالان کئے گئے ۔ اس ضمن میں وزارت محنت کے ریجنل ڈائریکٹر کاکہنا تھا کہ وزارت کی جانب سے ممنوعہ پیشوں پر غیر ملکیوں کا کام کرنا خلاف قانون ہے جس پر باقاعدہ کارروائی کی جاتی ہے ۔ بشکریہ روزنامہ پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں