سعودی عرب کے شہر جدہ سے اہم خبر محکمہ امن عامہ نےشہریوں کو خاص ہدایات جاری کردیں

سعودی عرب کے شہر جدہ میں مٹی کا طوفان مکہ ہائی پر گرد وغبار کا شدید طوفان، سفر نہ کریں
محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ جدہ کے مختلف علاقوں میں گردوغبار کا شدید طوفان ہے جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہے۔ جدہ ، مکہ مکرمہ ہائی وے، طریق الساحل اور طائف ، باحہ ہائی وے میں گرد وغبار کی وجہ سے حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی حالت اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بعض علاقوں میں
حد نگاہ2 کلو میٹر سے بھی کم ہے۔ سانس کے مریضوں کو گھروں تک محدو رہنے اور ڈرائیوروں کوہائی وے کاسفر نہ کرنے کی ہدایت ہے۔ .جدہ میں بدھ کو تیز ہواﺅں کیساتھ مٹی کا طوفان شدید ہوگیا۔ اس کی ابتداءصبح 9بجے سے ہوئی تھی جس میں ظہر بعد شدت آگئی اس کے باعث قریب کا منظر دیکھنا مشکل ہوگیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے
پیشگوئی کی ہے کہ اس سلسلے میں احتیاط برتی جائے اور ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکلا جائے اور باہر نکلنے پر ماسک کا اہتمام کیا جائے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مٹی کا یہ طوفان آئندہ 24گھنٹے تک جاری رہیگا۔ بشکریہ اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں