سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کی فیس میں ترمیم ؟ سعودی حکومت نے اہم اعلان کر کے سب کچھ واضح کردیا

سعودی وزیر فنانس محمد ال جادان کاکہنا ہے کہ سعودی عرب اس سال کمپنیوں میں بھرتی ہونے والے غیر ملکی ملازمین کی فیس میں ترمیم کرنے کے کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہا ۔ یکم جنوری سے کمپنیوں کو فی غیر ملکی ملازم 300 یا 400 ریال فیس ماہانہ ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ لیکن ایسی تمام کمپنیاں جن میں غیر ملکی ملازمین
کی تعداد سعودی شہریوں کے برابر ہے یا سعودی شہریوں کی تعداد سے کم ہے تو انھیں کوئی فیس ادا کرنا نہیں پڑتی۔
رواں سال کے آغاز میں ریاست نے 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی متعارف کرایا تھا اور ایندھن ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا تھا۔ ال جادان ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ امریکہ 3 ہفتے کے دورے پر گئے ہوئے ہیں
جہاں انھوں نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال وہ غیر ملکی ملازمین کی بھرتی کی فیس میں اصلاحات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہے ہیں بشکریہ اردو پائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں