نوجوان کی بے مثال صلہ رحمی ، جگر کا ٹکرا چچا کو عطیہ کر دیا

نوجوان کی بے مثال صلہ رحمی ، جگر کا ٹکرا چچا کو عطیہ کر دیا

جازان ….. نوجوان نے وفا اور صلہ رحمی کی مثال قائم کر تے ہوئے اپنے جگر کا ٹکرا بیمار چچا کو عطیہ کر دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق جازان کمشنری میں رہنے والے ھادی ملحان کے چچا اور سسر کافی عرصہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔
بیماری اتنی بڑھ چکی تھی کہ جگر کی پیوند کاری کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہ تھا ۔ ھادی اپنے چچا کے بہت قریب تھا وہ انہیں تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا تھا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق جان بچانے کےلئے صرف جگر کی پیوند کاری ہی واحد حل تھا ۔
چچا کو صحت مند دیکھنے اور بیماری کی تکلیف سے نجات دلانے کےلئے ھادی نے اپنے جگر کا ٹکرا عطیہ کردیا ۔ طبی معائنہ کے بعد تمام ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹرو ں نے آپریشن کر دیا جو کامیاب رہا ۔
بشکریہ اردو نیوز

loading…


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں