سعودی عرب بھی خیبر پختونخوا حکومت کے نقش قدم پر

سعودی عرب بھی خیبر پختونخوا حکومت کے نقش قدم پر

سعودی عرب کےحکمران بھی خیبر پختونخوا حکومت کے نقش قدم پر چل پڑے، ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم فیصلہ کر لیا. خیبر پختونخوا حکومت کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات، سعودی حکومت بھی
ماحول کے تحفظ کے لیے میدان میں آگئی.
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حکومت نے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے سعودی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا اعلان کیا ہے. سعودی وزارت ماحولیات، آبی وسائل اور زراعت نے
40 لاکھ پودے فوری طورپر لگانے، 70 لاکھ پودوں کے بیج بونے اور 60 ہزار ہیکٹرزرعی اراضی واگزار کرانے کا اعلان کیا ہے. اس مہم کے دوران ایک کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے. واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی ماحول کے تحفظ کے لیے ایک ارب درخت لگائے گے اور اس مہم کو عالمی سطح پر سراہا گیا.
بشکریہ روزنامہ قدرت

loading…


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں