سعودی ولی عہد نے اپنی امارت سے متعلق اہم بات بتا دی

سعودی ولی عہد نے اپنی امارت سے متعلق اہم بات بتا دی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، میں ایک امیر آدمی ہوں
بی بی سی اردو کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن محمد نے گزشتہ کچھ عرصے میں ہی حکومت میں اپنی گرفت کافی مضبوط کر لی ہے ۔ انہی کے دور حکومت میں ریاست میں کرپشن سے پاک کرنے کی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ بہت سارے جدت پسند کام بھی کیے ۔ جس میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ ریاست میں سینماء ہاوس دوبارہ کھولنے کے فیصلے شامل ہیں۔
آج کل شہزادہ سلمان امریکہ تین ہفتے کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی شہزادے سے انکے اخراجات سے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ میری ذاتی زندگی ہے اور مجھے خرچ کرنا پسند ہے ۔ لیکن اگر کسی کو اس سے اعتراض ہے تو یہ اُسکا مسئلہ ہے میرا نہیں ۔
یاد رہے کہ حال ہی میں شہزادے نے مشہور عالم پینٹر ڈاونچی کی مہنگی ترین پینٹنگ 45 کروڑ ڈالر میں خریدی تھی اور ساتھ ہی ساتھ فرانس میں ایک محل خریدا تھا جس کی مالیت ایک ہزار 857 کروڑ ڈالر تھی ۔
اس کے علاوہ شہزادے نے مزید کہا کہ میرا تعلق ایک امیر خاندان سے ہے اور میں ایک امیر آدمی ہوں ۔ میرا خاندان صدیوں سے حکمرانی کرتا آیا ہے اور دولت مند ہے ۔ میں نیلسن منڈیلا یا گاندھی نہیں ہوں ۔ اس لیے میرے اخراجات اگر زیادہ ہیں تو میں انھیں پورے کرنے کے سکت بھی رکھتا ہوں۔
بشکریہ اردو پوائنٹ

loading…


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں