ڈولفن پولیس کے اہلکاروں اور ٹریفک وارڈنز کا بزرگ شہری پر تشدد، تھپڑوں کی بارش کر دی

ڈولفن پولیس کے اہلکاروں اور ٹریفک وارڈنز کا بزرگ شہری پر تشدد، تھپڑوں کی بارش کر دی


: لاہور میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں اور ٹریفک وارڈنز نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق غوث اعظم روڈ پر یوٹرن پر غلط سمت سے آنے پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں اور ٹریفک وارڈنز نے بزرگ شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ 55 سالہ شہری سروسز اسپتال میں اپنے طبی معائنہ کے لیے آیا تھا، شہری نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی تو ٹریفک وارڈنز نے اسے پکڑ پر تھپڑوں کی بارش کر دی ، یہی نہیں ٹریفک وارڈنز پر دیکھ کر ڈولفن فورس کے اہلکار بھی آئے اور معاملے کو سُلجھانے کی بجائے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
تشدد سہنے پر بزرگ شہری کی حالت خراب ہو گئی۔ اس معاملے پر تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، جبکہ بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اہلکات تاحال ڈیوٹی پر موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں