سعودی ایئر لائن کے بیڑے میں جدید طیارے کا اضافہ ، جدید طیارے میں کیاکیا خصوصیات ہیں ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

سعودی ایئر لائن کے بیڑے میں جدید طیارے کا اضافہ ، جدید طیارے میں کیاکیا خصوصیات ہیں ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

سعودی ایئر لائن (السعودیہ) کے بیڑے میں جدید ترین طیارے بوئنگ ڈریم لائن 787.9 کا اضافہ ہو گیا. طیارہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا. عرب میڈیا کے مطابق سعودی ایئر لائن 2020 ء تک مزید 113 جدید طیارے خریدے گی جس کے ساتھ ایئرلائن کے پاس 200 جدید طیاروں کا بیڑا
مکمل ہو جائیگا. جدید طیارے میں 298 مسافروں کی گنجائش ہے جس میں فرسٹ کلاس کیلئے 24 اور اکنامی کلاس میں
274 نشستیں ہیں. جہاز میں عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وائی فائی کے علاوہ ہر سیٹ پر انتہائی جدید ٹی وی اسکرینز بھی فراہم کی گئی ہیں. طیارہ ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ جہاز کو انتہائی ہلکے مگر اعلی کوالٹی کے مواد سے تیار کیا گیا ہے تاکہ اسکی سرعت اور کارکردگی مزید بہتر بنائی جاسکے. واضح رہے سعودی ایئر لائن انتظامیہ مسافر وں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے. ایئر لائن کی جانب سے 2016ء اور 2017 ء میں 61جدید طیارے خریدے گئے تھے.
بشکریہ روزنامہ قدرت

loading…


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں