مجھے کیوں نکالا کا سیاسی نعرہ اب سرکاری سکول کی دیواروں پر تحریر

مجھے کیوں نکالا کا سیاسی نعرہ اب سرکاری سکول کی دیواروں پر تحریر

مجھے کیوں نکالا کا سیاسی نعرہ فیصل آباد میں سرکاری سکول کی دیواروں پر تحریر ہونے لگا۔سرکاری سکول پر درج عبارت کا متن تھا کہ اساتذہ کی عزت کرو، جو اساتذہ کی قدر نہیں کرتا وہ سڑکوں پر پوچھتا پھرتا ہے مجھے کیوں نکالا۔تفصیلات کے مطابق نا اہلی کے بعد جی ٹی روڈ ریلی کے دوران سابق
وزیر اعظم کی زبان سے ادا ہونے والے مجھے کیوں نکالا کے الفاظ اس قدر وائرل ہو جائیں گے شائد اس بات کا اندازہ میاں محمد نواز شریف کو بھی نہ تھا ۔
ان کے کہنے کے بعد یہ الفاظ خاصے مقبول ہوئے اور انکے مخالفین نے ان الفاظ کو انکے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔یہ الفاط بعد میں نعرے کی صورت میں گلی گلی گونجے۔اب تومجھے کیوں نکالا کا سیاسی نعرہ فیصل آباد میں سرکاری سکول کی دیواروں پر تحریر ہونے لگا
۔سرکاری سکول پر درج عبارت کا متن تھا کہ اساتذہ کی عزت کرو، جو اساتذہ کی قدر نہیں کرتا وہ سڑکوں پر پوچھتا پھرتا ہے مجھے کیوں نکالا۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد محکمہ تعلیم نے نوٹس لیا اور یہ نعرہ دیوار سے مٹا دیا گیا۔
بشکریہ اردو پوائنٹ

loading…


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں