سعودی عرب میں چھوٹی بچی واشنگ مشین میں پھنس گئی اور پھر ۔۔۔

سعودی عرب میں چھوٹی بچی واشنگ مشین میں پھنس گئی اور پھر ۔۔۔

طائف….. شہری دفاع کے اہلکاروں نے واشنگ مشین میں پھنس جانے والی بچی کو نکال لیا ۔ بچی مشین کے ڈرائر میں پھنس گئی تھی ۔ سبق نیوز کے مطابق شہری دفاع کی امدادی یونٹ کو ٹیلی
فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک 3 سالہ بچی واشنگ مشین میں پھنس گئی ہے ۔ شہری دفاع کی مخصوص یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچی توبچی مشین کے ڈرائرمیں پھنسی ہوئی تھی ۔
اہلکاروں نے ڈرائرکو کھول کر بچی کو نکالا ۔ اس ضمن میں شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ والدین گھروں میں بچوں کا خاص خیال رکھیں کیونکہ بعض اوقات ایسے سنگین حادثات بھی رونما ہو جاتے ہیں ۔
بشکریہ اردو نیوز

loading…


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں