کو یت میں ٹریفک حادثہ ،3پاکستانیوں سمیت15افراد ہلاک

کویت سٹی کویت کے جنوبی علاقے میں دو مسافر بسوں کے آپس میں ٹکرانے سے تین پاکستانیوں سمیت 15افرادہلاک جبکہ 4زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد ”برجن ڈرلنگ“کی آئل کمپنی کے ملازم تھے ۔ہلاک ہونے والے کسی بھی فرد کا نام تو سامنے نہیں آسکا تاہم ان افراد میں تین پاکستانی ،سات بھارتی اور پانچ مصر ی شامل ہیں
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
فوری طور پر حادثے کی وجوہات کے حوالے سے کوئی بھی معلومات وصول نہیں ہوئی۔
بشکریہ ڈیلی پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں