سعودی عرب میں میزائل حملے میں مارے گئے شخص کی شناخت ہوگئی، وہ حملے کے وقت کیا کررہاتھا اور موت کیسے ہوئی؟ ایسی تفصیلات کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں

سعودی عرب میں میزائل حملے میں مارے گئے شخص کی شناخت ہوگئی، وہ حملے کے وقت کیا کررہاتھا اور موت کیسے ہوئی؟ ایسی تفصیلات کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں

یمن سے حوثی ملیشیا کے اتوار کی شب سعودی عرب کے مختلف شہروں کی جانب میزائل حملوں میں ایک مصر ی شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں، اب مرنیوالے شخص سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔العربیہ نیوز چینل نےسعودی عرب میں مقیم مصری کمیونٹی کی جانب سے ملنے والی معلومات کے حوالے سے بتایا کہ الریاض میں ایک میزائل کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق ہونے والے مصری کا پورا نام عبدالمطلب احمد حسین علی تھا ۔ان کا تعلق بالائی مصر سے تھا اور وہ سعودی عرب میں ایک کنٹریکٹر کے طور پر کام کررہے تھے۔مقتول اور اس کے دو ساتھی اس رہائشی عمارت کی آخری منزل میں ایک کمرے میں مقیم تھے جس پر تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے آ کر گرے تھے۔فضا میں تباہ شدہ دو میزائلوں کے ٹکڑے الریاض میں دوسرے آباد علاقوں میں گرے تھے لیکن ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مصری کمیونٹی کے ایک رکن نے بتایا کہ عبدالمطلب احمد اس وقت اپنے بھائی اور ساتھی کے ساتھ رات کا کھانا کھا رہا تھا۔میزائل کے ٹکڑے لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا اور باقی دونوں مصری زخمی ہوگئے تھے۔انھیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے سپتال منتقل کردیا گیا تھا۔العربیہ کے مطابق الریاض میں مصری سفارت خانے کو اس واقعے کی فوری اطلاع دے دی گئی تھی تاکہ مقتول کی میت کی جلد مصر واپسی کے انتظامات کیے جا سکیں ۔مصر کی وزارتِ خارجہ نےمتاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ ایران کے حمایت یا فتہ حوثی گروپ کی اس جارحانہ کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی رجیم نے اس مسلح گروپ کی فوجی صلاحیتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔سعودی شہروں کی جانب بیلسٹک میزائلوں سے یہ حملہ ایک سنگین پیش رفت ہے‘‘۔بشکریہ روزنامہ پاکستان

loading…


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں