سعودی عرب سے غیر ملکی ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی سے متعلق شاندار خبر آ گئی

سعودی عرب سے غیر ملکی ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی سے متعلق شاندار خبر آ گئی


ریاض …. مصری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بن لادن کمپنی کے تمام مصری ملازمین کو 8 اپریل سے تنخواہیں اور واجبات کی ادائیگی شروع کر دی جائیگی ۔ عاجل ویب نیوز نے مصری اخبار کے حوالے سے لکھا ہے کہ جدہ میں مصری لیبر اتاشی نے بن لادن کمپنی کے ڈائریکٹر افرادی قوت سے
رابطہ کر کے اس امر کی یقین دہانی حاصل کی ہے کہ بن لادن کمپنی کے تمام مصری ملازمین کی غیر ادا شدہ تنخواہوں کے علاوہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کے حقوق و واجبات کی ادائیگی 8 اپریل سے کی جائے گی ۔
اس حوالے سے مصری وزیر محنت نے بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ بن لادن کمپنی کے اعلی عہدیداروں نے بھی اس امر کی یقین دہانی کروائی ہے کہ تمام مصری ملازمین کے حقوق و واجبات کی ادائیگی جلد کر دی جائےگی ۔
بشکریہ اردو نیوز
ویڈیو دیکھیں کیسے سیلفی کے شوق نے جان لے لی

loading…


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں