آدمی کا اپنی بیٹی کو لاکٹ کا تحفہ، شک پڑنے پر لڑکی نے کھولا تو اندر کیا تھا؟ دیکھ کر واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ اس میں۔۔۔

آدمی کا اپنی بیٹی کو لاکٹ کا تحفہ، شک پڑنے پر لڑکی نے کھولا تو اندر کیا تھا؟ دیکھ کر واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ اس میں۔۔۔

باپ کی جانب سے بیٹی کو تحفہ دینا کوئی عجب بات نہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کو ایسا تحفہ دے ڈالا کہ معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ ایک طلاق یافتہ خواتین اپنے سابقہ خاوند کی جانب سے اپنی بیٹی کو دیا جانے والا لاکٹ لے کر پولیس کے پاس پہنچی اور بتایا کہ اس کے سابقہ خاوند نے لاکٹ پر کالے جادو کے عملیات کروا کے اس کی بیٹی کو دیا تھا۔
’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق خاتون کا موقف تھا کہ اس کے سابقہ خاوند نے کالے جادو والا لاکٹ اس لئے بیٹی کو دیا تھا تاکہ وہ ماں کو چھوڑ کر اپنے باپ کے پاس چلی جائے، تاہم سابقہ خاوند کا کہنا ہے کہ یہ بات درست نہیں۔ اس نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاکٹ میں موجود تعویذ کا کالے علم سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ کچھ مذہبی کلمات ہیں جن کا مقصد لڑکی کی حفاظت تھا۔
پولیس نے ملزم کے موقف کو مشکوک پاتے ہوئے معاملے کی مزید تحقیق کی تو پتہ چلا کہ اس نے واقعی کالا جادو کروایا تھا اور ایک عامل سے تعویذ لے کر لاکٹ میں چھپا کر یہ لاکٹ اپنی بیٹی کو تحفتاً دیا تھا۔ تمام شواہد سامنے آنے پر ملزم نے اپنا جرم تسلیم کرلیا جس کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
بشکریہ روزنامہ پاکستان

loading…


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں