’اب شوہر کی یہ چیز چیک کرنے والی عورت کو ایک سال کے لئے جیل میں ڈال دیا جائے گا‘ سعودی حکومت نے شادی شدہ افرا دکو سب سے بڑی خوشخبری سنادی

’اب شوہر کی یہ چیز چیک کرنے والی عورت کو ایک سال کے لئے جیل میں ڈال دیا جائے گا‘ سعودی حکومت نے شادی شدہ افرا دکو سب سے بڑی خوشخبری سنادی

میاں بیوی کی ہر چیز سانجھی ہوتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ شریک حیات کی اجازت کے بغیر اس کے موبائل فون کی چھان بین شروع کر دی جائے، کم از کم سعودی عرب میں یہ غلطی کرنے والوں کو اس کا دردناک نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔
’عرب نیوز‘ کے مطابق سعودی حکام نے فیصلہ کیا ہے
کہ شریک حیات کو بددیانت ثابت کرنے کے لئے اس کے موبائل فون کی جاسوسی کرنا قابل سزا جرم ہوگا اور سائبر قوانین کے تحت اس جرم کا ارتکاب کرنے والے کو ایک سال قید یا پانچ لاکھ ریال جرمانہ، یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔ ان سزاﺅں کا سامنا کسی بھی ایسے شخص کو کرنا پڑسکتا ہے جو بغیر اجازت شریک حیات کے موبائل فون کی چھان بین کرے گا۔
قانون کی نظر میں جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے موبائل فون کے پاسورڈ کو بلا اجازت یا غیر قانونی طریقے سے معلوم کرکے یا ناکارہ بنا کر اس کے موبائل فون تک رسائی حاصل کرتا ہے تو یہ فعل قابل سزا جرم ہے۔ اگر کوئی شخص محض موبائل فون تک رسائی حاصل کرتا ہے اور تصاویر یا دیگر مواد پر نظر ڈالتاہے مگر اس مواد کو کسی دوسرے ڈیوائس پر کاپی یا فارورڈ نہیں کرتا تو اس کی سزا قدرے نرم ہوگی۔ سائبر قوانین کے احاطے میں صرف موبائل فون ہی نہیں بلکہ کمپیوٹر اور کیمرے جیسے الیکٹرونک ڈیوائس بھی آتے ہیں، جن کے ناجائز استعمال یا ناجائز رسائی کی صورت میں سزاہوسکتی ہے۔
بشکریہ روزنامہ پاکستان

loading…


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں