شہدا اور صدیقین کے مقام تک پہنچنا چاہتے ہیں تو صرف وضو کے بعد یہ سورہ مبارکہ ایک بار پڑھ لیجئے ،ایسا عمل جو اللہ کے بہت قریب کردیتا ہے

شہدا اور صدیقین کے مقام تک پہنچنا چاہتے ہیں تو صرف وضو کے بعد یہ سورہ مبارکہ ایک بار پڑھ لیجئے ،ایسا عمل جو اللہ کے بہت قریب کردیتا ہے

صدیقین اور شہدا کے درجات کا تو آپ کو ادراک ہوگا کہ یہ اللہ کے بہت قریب ہوتے ہیں.اس درجہ پر پہنچنے کے لئے مومن پوری زندگی جدوجہد کرتے ہیں،مجاہدے کرتے ہیں . اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ ھوکریم کی عنایات اورفضل چاہنے والے متقی اور متوکل انسان بن جاتے ہیں.ان پر دنیا کی حقیقت آشکار ہوتی ہے اس لئے وہ دنیا کی گہماگہمی میں اپنے فرائض ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے چھوٹے چھوٹے اعمال و اذکار بھی کرتے رہتے ہیں
جس سے ان کی روحانی ترقی ہوتی ہے تو دل و نفس مطمئن ہوجاتا ہے ،دنیا بھی تسخیر ہوتی ہے.وہ اپنا آپ اللہ پر چھوڑے رکھتے ہیں تو اللہ اپنے ان دوستوں کا ملجا وماویٰ بن جاتا ہے.وہ صدیقین اور شہدا میں شمارہونے لگتے ہیں.ہر مسلمان کو چاہئے

کہ وہ حدیثِ مبارَکہ کی روشنی میں ایسے اذکار و اعمال کیا کریں جس سے ان کی فلاح کے اسباب پیدا ہوتے رہیں . کنزالعمال اور السیوطی میں یہ حدیث درج ہے کہ جومسلمان وْضو کے بعد ایک مرتبہ سْورہ القدرپڑھے گا وہ صِدِّیقین میں سے ہے اور جو دو مرتبہ پڑھے تو شْہداء میں شمار کیا جائے گا
اور جو تین مرتبہ پڑھے گا تو اللہ رحیم وکریم میدانِ محشر میں اسے اپنے انبیاء کے ساتھ رکھے گا.
بشکریہ روزنامہ قدرت

loading…


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں