رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے

رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے
خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے
خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ کے علاقوں سوات اور مالاکنڈ میں جمعرات کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ حالت میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت 4.3 بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی علاقہ اور زیر زمین گہرائی 98 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔
بشکریہ اردو پائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں