مراکش میں بچی سے سرعام زیادتی کی ویڈیو وائرل،عوام میں شدید غم وغصہ

مراکش میں بچی سے سرعام زیادتی کی ویڈیو وائرل،عوام میں شدید غم وغصہ

متاثرہ بچی مدد کے لیے پکارتی ،زیاتی کے مرتکب شخص کا ساتھی ویڈیو بنانے میں مصروف رہا
افریقی ملک مراکش میں ایک کم عمر بچی کے ساتھ سرعام جنسی زیادتی کی ویڈیو نے ملک میں غم وغصے کی لہر دوڑا دی۔عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک وحشی شخص کو کم عمر بچی کا لباس تار تار کرتے دکھایا گیا ہے۔ متاثرہ بچی مدد کے لیے پکارتی ہے مگر زیاتی کے مرتکب شخص کا ساتھی اس سارے منظر کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہے۔
بعد ازاں وہ فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جس پر عوامی اور سماجی حلقوں نے شدی غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ آخری اطلاعات تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا ہے۔اس سے قبل گذشتہ برس اگست میں مراکش میں ایسا ہی ایک واقعہ ایک پبلک ٹرانسپورٹ کی بس میں پیش آیا تھا جب ایک ذہنی مریضہ کو بس میں سوار غنڈوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانیکی ویڈیو جاری کی تھی۔
تازہ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر زیادتی کے مرتکب شخص کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے اور اسے گرفتارکرنے کے لیے بھی مہم پورے زور وشور سے جاری ہے۔سماجی کارکنوں کا کہنا تھا کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ذہنی مریضوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
بشکریہ اردو پوائنٹ

loading…


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں