بڑے عرب ملک کی جانب سے غیر ملکیوں پر ایک اور نیا ٹیکس نافذ کردیا

کویت نے غیر ملکیوں کی ترسیلات زر پر ٹیکس نافذ کردیا کویت نے غیر ملکیوں کی ترسیلات زر پر ٹیکس نافذ کردیا۔ غیر قانونی طریقے سے ترسیلات زر پر 5سال قید اور ترسیل کی جانے والی رقم کا 5گنا جرمانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کویتی پارلیمنٹ نے غیر ملکیوں کی ترسیلات زر کا نیا قانون منظور کرلیاہے جس کے مطابق 99دینار تک ترسیل کرنے پر ایک فیصد،
200دینار پر2فیصد، 300سے 499دینار ترسیل کرنے پر 3فیصد جبکہ500دینار سے اوپر رقم ترسیل کرنے پر 5فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ترسیلات زر کے قانون سے سرمایہ کاری اور کم آمدنی والے تارکین کو استثنی دیا گیا ہے۔ اسی طرح ملک کے مستند اداروں، بینکوں اور صرافہ کے علاوہ دیگر غیر قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کرنے پر بھیجی
جانے والی رقم کا5گنا جرمانہ اور5سال قید کی سزا ہوگی۔ ترسیلات زر کے قانون کی خلاف ورزی پر 10ہزار دینار تک جرمانہ ہوگا۔ بشکریہ اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں