سعودی عرب،سیاحتی ویزوں کے ضابطے تیار، حتمی منظوری کیلئے حکومت کو سفارشات ارسال

سعودی عرب،سیاحتی ویزوں کے ضابطے تیار، حتمی منظوری کیلئے حکومت کو سفارشات ارسال

سعودی عرب کے جنرل بورڈ برائے سیاحت و قومی ورثہ نے سیاحتی ویزوں کے ضوابط مقرر کردیئے ۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ اور سیاحتی اداروں کے علاوہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے اداروں کے تعاون سے غیر ملکی افراد کی مملکت میں سیاحتی ویزے پر آمد سے متعلق تمام سفارشات حکومت کو حتمی منظوری کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔
بورڈ نے کہا ہے کہ ضوابط کے تقرر کے علاوہ بورڈ نے سیاحتی ویزے کے آن لائن اجراء کا بھی انتظام کرلیا ہے۔ بورڈ کی متعلقہ کمیٹی نے وزارت اتصالات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے آن لائن ویزوںکے اجراء اور اسکے لئے ضروری دستاویزات جمع کروانے کے حوالے سے ہر پہلو کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ضوابط کی منظوری کے بعد جو لوگ سیاحتی ویزے پر سعودی عرب آئیں گے انہیں وفود کی شکل میں سیاحتی علاقوں میں لے جانے اور تاریخی مقامات کا دورہ کروانے کیلئے بنیادی ڈھانچہ تشکیل دیدیاگیا ہے۔
اس حوالے سے ٹور آپریٹرز کی مدد بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ مملکت میں سیاحت کیلئے مغربی ممالک سے وفود لانے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے مقامی کمپنیوں کو اجازت نامہ جاری کیا جائیگا۔ بورڈ کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے کہا ہے کہ سعود عرب سیاحت کے شعبے میں قدم رکھ رہا ہے۔ہم اپنی روایات ، ثقافت اور عادات کے علاوہ دین کی بنیادی تعلیمات کے دائرے میں رہتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کا استقبال کریںگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں