گجرات کے شادی ہالز میں گدھے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف

گجرات کے شادی ہالز میں گدھے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف



گجرات کے شادی ہالز میں گدھے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی اطلاع پر بھمبر نالے پر چھاپہ مارا تو کاٹے گئے 70گدھے برآمد ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ گدھے کا گوشت ہوٹلوں اور شادی ہالوں کو فروخت کیا جاتا تھا۔ چھاپے سے قبل ہی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے البتہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی موٹر سائیکلیں اور گدھے کا گوشت اور باقیات قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں