اب ریسکیو سروس تنگ گلیوں میں بھی پہنچے گی

اب ریسکیو سروس تنگ گلیوں میں بھی پہنچے گی

پشاور میں ایک امدادی ادارے نے ریسکیو کے لئے ایک نئی سروس موٹر سائیکل فائر فائیٹر متعارف کروا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو کے اہلکاروں کو امدادی کاموں کے لئے تنگ گلیوں میں جانے سے بہت سارے مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔لیکن اب ریسکیو اہلکاروں کی یہ مشکل دور ہو گئی ہے اور ریسکیو اہلکار تنگ گلیوں میں بھی لوگوں کی مدد کے لئے منٹوں میں پہنچ جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں ایک امدادی ادارے نے ریسکیو کے لئے ایک نئی سروس موٹر سائیکل فائر فائیٹر متعارف کروا دی ہے۔اور جہاں فائر برگیڈ کی گاڑیاں نہیں جا سکتیں وہاں اب خیبر پختونخوا کی تنگ گلیوں والے علاقوں میں موٹر سائکل فائر فائٹرز پہنچیں گے۔یہ موٹر سائیکل 50لیٹر پانی اور آگ بجھانے والے کیمکل مواد سے لیس ہیں۔ایک فائر فائٹر موٹر سائیکل کی لاگت 15لاکھ روپے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں