سعودی عرب میں بٹ کوائن کی لین دین کرنے والوں کو خبردار کردیا گیا

سعودی عرب میں بٹ کوائن کی لین دین کرنے والوں کو خبردار کردیا گیا

سعودی مانیٹرننگ اتھارٹی ’’ ساما‘‘کے ڈپٹی گورنر ہاشم بن عثمان الحقیل نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی ’’بٹ کوائن‘‘کے بارے میں ہم نے روز اول سے ہی خبردار کیا تھا کہ اس کا لین دین نہ کیا جائے۔ ڈیجیٹل کرنسی کے بارے میں ساما کے موقف میں اب بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ڈپٹی گورنر نے ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے مقامی اخبار کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’ ساما‘‘نے اس حوالے سے پہلے بھی لوگوں کو کہا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی جن میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والی ’’ بٹ کوائن‘‘ ہے سے اجتناب برتیں جس کی کوئی ٹھوس حقیقت نہیں۔
الحقیل نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی کی کوئی حقیقت نہیں اور نہ ہی اسے کسی ملک کی سرپرستی حاصل ہے ۔ واضح رہے بٹ کوائن اور اسی قسم کی دیگر کرنسیاں جن کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں کچھ عرصہ سے غیر معمولی مقبولیت حاصل کر چکی تھیں۔ اس ضمن میں جن لوگوں نے اس سے فائدہ حاصل کیا اب انہیں شدید خسارے کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں