محمود اچکزئی کا پیغمبروں سے متعلق بیان ، شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا

محمود اچکزئی کا پیغمبروں سے متعلق بیان ، شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا

پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو پیغمبروں سے متلق دئے گئے بیان پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ محمود اچکزئی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ کوئی پیغمبر بھی عوام کی طاقت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اس وقت محمود خان اچکزئی کے ساتھ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی موجود تھے۔
ان کے اس بیان پر رد عمل دتے ہوئے پاکستان علما کونسل کے چئیرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ آج کے سیاستدان پیغمبروں کے پیروں کی خاک کے برابر بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی کا بیان نہایت افسوسناک ہے۔ میں تو سمجھتا تھا کہ انہیں مذہبی علم ہو گا لیکن ان کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں کوئی ادراک نہیں ہے۔ ہمارے ملک میں لوگ اپنے آپ کو مقدس ہستیوں سے منسوب کرتے ہیں اور ان کے حوالے دیتے ہیں جو نہایت غلط ہے۔
اللہ کے پیغمبروں اور رسولوں کی تو پوری پوری قوم نے مخالفت کی لیکن وہ اللہ کی مدد اور نصرت سے قوم کو اپنا پیغام پہنچا گئے۔ آج کے سیاستدان پیغمبروں اور رسولوں کے پیروں کی خاک کے برابر بھی نہیں ہو سکتے۔ سوشل میڈیا پر محمود خان اچکزئی کی وائرل ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں