پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی
پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی
پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کرنے کی منظوری دے دی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی کی قیمت میں اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ جس کے مطابق تمام تندور روٹی 10 روپے میں فروخت کریں گے۔ اس سے قبل ان تندوروں پر سادہ روٹی 6 روپے اور خمیری روٹی 8 روپے میں فروخت کی جا رہی تھی۔ پنجاب حکومت نے خمیری روٹی کی قیمت 10 روپے کرتے ہوئے وزن میں بھی 20 گرام اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ تمام تندور 100 گرام کی روٹی کا وزن 120 گرام کرنے کے پابند ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں