معروف سیاست دان نے کئی سال بعد نواز شریف کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

معروف سیاست دان نے کئی سال بعد نواز شریف کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

معروف سیاست دان اعتزاز احسن نے کئی سال بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے سعودیہ سے ڈیل ہونے سے متعلق مجھے بھی بے خبر رکھا۔حالانکہ اس وقت میں نواز شریف کا وکیل تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ 1999میں جب نواز شریف جیل میں تھے تو اس وقت میں ان کا وکیل تھا۔
لیکن نواز شریف نے سعودی عرب جانے سے ایک دن پہلے کسی سمجھوتے کی کسی کو بھنک تک نہیں پڑنے دی۔تب کچھ مذہبی جماعتوں نے کہا تھا کہ اگر نواز شریف نے باہر جانے کی کوشش کی تو ہم ائیرپورٹ کا گھیراؤ کر لیں گے اور نواز شریف کو باہر نہیں جانے دیں گے۔لیکن نواز شریف کی اگلے دن اخبارات میں تصاویر آئیں اور سب کو پتہ چلا کہ نواز شریف سعودی عرب جا چکے ہیں۔یہاں تک کہ میں تب نواز شریف کا وکیل تھا لیکن مجھے بھی یہی کہا گیا کہ ہم نہ تو کوئی رعایت لیں گے اور نہ ہی کوئی رعایت دیں گے۔اس طرح نواز شریف نے اپنے وکیل کو بھی کسی ڈیل سے متعلق نہیں بتایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں