مکہ ہوٹل میں 41 سعودی خواتین کی بھرتی

مکہ ہوٹل میں سعودی خواتین کی بھرتی

المدینہ اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ مکہ میں ایک معروف ہوٹل نے 41 سعودی خواتین کو مختلف محکموں استقبالیہ، بکنگ، انتظامیہ اور باورچی خانے میں کام کرنے کے لیے بھرتی کر لیا ہے. ہوٹل کے کیچن میں کام کرنے والی ایک خاتون ابیر ال ہربی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کھانا تیار کرتی ہے اور اپنے کام کی جگہ سے کافی مطمئین بھی ہے۔
ال ہربی نے مزید کہا کہ میرے کام کرنے کی جگہ کا ماحول کافی اچھا اور مطمیئن ہے اور کوئی بھی کسی کی ذاتیات میں ملوث ہونے کی کوشش نہں کرتا اور نہ یہاں میں اپنے آپ کو تنہا محسوس کرتی ہوں ، سب ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کا کرتے ہیں۔ استقبالیہ ڈیسک پر کام کرنے والی سارہ ناجر نے کہا کہ وہ اپنا کام نہایت دل لگا کر کرتی ہے اور اس سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
سارہ نے بتایا کہ وہ روزانہ یہاں دنیا بھر سے آنے والے مختلف لوگوں سے ملتی ہوں جو مختلف زبانیں بولتے ہیں اور مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھتے ہیں جس سے میں نے یہ محسوس کیا کہ جتنا میں اس جاب سے سیکھ رہی ہوں اس سے پہلے میں کچھ جانتی ہی نہیں تھی ۔ ہوٹل کے جنرل مینیجر فہد بیومی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی انکے ہوٹل میں خواتین کے لیے ملازمت کے دروازے کھلے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں