سعودی عرب ، منگل سے متاف عبادت گزاروں کے لیے دوارہ کھولنے کا اعلان

سعودی عرب ، منگل سے متاف عبادت گزاروں کے لیے دوارہ کھولنے کا اعلان

متاف (خانہ کعبہ کے طواف کا علاقہ ) 27 مارچ 2018 بروز منگل سے آب زم زم کنویں کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کو بعد عبادت گزاروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ کی مالیاتی وزارت اور دو مقدس مساجد کے معاملات کی صدارت متاف کو گرینڈ مسجد کے زائرین سمیت تمام عبادت گزاروں کے لیے کھولنے کی تیاریاں مکمل کر رہی ہے۔
گزشتہ سال اکتوبر میں جب سے آب زم زم کے کنویں کی تعمیر کا کام جاری ہے ، متاف میں عمرہ زائرین کے جانے پر پابندی لگا دی گئی تھی جو کہ اب تعمیراتی کام مکمل ہونےکے بعد 27 مارچ 2018 کو ختم کر دی جائے گی۔ تمام عبادت گزاروں کو اس تاریخی مقدس کنویں تک رسائی دینے کے لیے 250 سے زائد انجینئرز ، ٹیکنیشنز اور مزدور 11 کرینوں کی مدد سے آب زم زم کے کنویں کی تعمیر کے کام میں مشغول ہیں۔ اس کنویں کی بحالی تعمیر کے کام کا مقصد صفائی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس مقدس پانی کو ذخیرہ کرنا اور اس پانی کی تقسیم کے نظام کو اپ گریڈ کرنا شامل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں