سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 14 افراد گرفتار کیونکہ ۔۔

سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 14 افراد گرفتار کیونکہ ۔۔

ریاض: دکانیں لوٹنے والا 14رکنی گروہ گرفتار
ریاض …. ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مختلف دکانوں کو لوٹنے والا ایک گروہ گرفتار ہوا ہے جس میں 5سعودی ، ایک بنگلہ دیشی ، ایک پاکستانی اور 7یمنی شامل ہیں۔
گروہ نے 55دکانوں کو لوٹنے کا اقرار کیا ہے۔چوری شدہ اشیاءکی قیمت 7لاکھ ریال سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ریاض پولیس کو دکانوں میں چوری کی وارداتو ںکی متعدد اطلاعات مل چکی ہیں۔ گروہ کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے بالاخر گروہ کے تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔
بشکریہ اردو نیوز

loading…


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں