واٹ سے مستثنیٰ

جوازات کی خدمات اور سالانہ ملین ریال سے کم آمدنی والے ادارے واٹ سے مستثنیٰ




جدہ ـ ـ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ادارے کی خدمات پر VATعائد نہیں ھو گا ۔محکمہ زکوۃ نے صارفین سے کہا کہ تمام دکانوں پر واٹ نہیں( بس سالانہ آمدنی ایک ملین ریال سے زیادہ والی دکانوں پر واٹ ہے ) تمام سامان واٹ میں شامل نہیں اسلئے وہ آنکھ بند کر کے کسی ادارے کو واٹ ٹیکس نہ دیں۔ بل لیتے وقت 4نکات دیکھے۔ بل پر دکان کا نام ، خرید کی تاریخ، ٹیکس کا نمبر، بل میں واٹ کے خانے کی موجودگی ہو۔ اگر کسی دکاندار نے واٹ وصول کیا اور یہ 4نکات نہ ہو تو پہلی فرصت میں 19993 پر رابطہ کر کے شکایت درج کرا دیں۔ ہر ادارہ بل دینے کا پابند ہے اور اس میں واٹ کا تذکرہ لازم ہے۔




جوازات کے ترجمان نےکہا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے مملکت میں ویلیو ایڈیڈ ٹیکس عائد کیاجائےگا اسلئے جوازات کی خدمات اس سے مستثنیٰ ہون گی ۔ جوازات کی خدمات جن میں خروج وعودہ ، سعودی پاسپورٹ کے اجراء و تجدید ،نئے اقامے کا اجراء ، اقامہ کی تجدید ،کفالت کی تبدیلی شامل ہیں 5 فیصد” واٹ ” نہیں لگایا جائے گا۔ جبکہ مختلف تجارتی اشیاء اور خدمات پر 5 فیصد ٹیکس عائد کیاجارہا ہے۔ متعلقہ اداروں کو ٹیکس سافٹ ویئر ز دیئے گئے ہیں جن پر وہ عمل ہو گا ۔ اشیاء جن پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ہو گا انہیں باقاعدہ ٹیکس نمبر دیا جائے گا۔ وہ ادارے یا کمپنیاں جو بغیر ٹیکس نمبر کے ٹیکس لین گی ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

3 تبصرے “واٹ سے مستثنیٰ

  1. ماشااللہ آپ خبریں دے کے اجنبیوں کا دل جیت لیا اللہ پاک اردو نیوز کو سدا سلامت رکھے آمین

  2. السلام علیکم
    جناب ایڈمین میری آپ سے ایک اہم معضوں کی طرف توجوو ماہل کرونا چاہتا ہوں کہ اکثر سعودی کفیل انتہائی ظلم وزیاتی کرتے ہیے جیسے میرےساتھ ہوا میرے کفیل نے مجھ سے اقامہ کی فیس لےلی او بولا اقامہ بنادیا جب کہ اقامہ نہیں دیا اسے کتنے کفیل ہیے جو پاکستانیوں کے ساتھ کرہے ہیے اور پولیس میں شکایت کی جائے تو الٹا ہم لوگوں پر کوئی کوئی الظام لگادیاجاتا ہیے پلیز حکومت سےمطالبہ کرتے ہیے کہ ہمارے حق کے لیے آواز اٹھاے اور سعودی حکومت سے بات کرے .خدارا ہم پررحم کیا جاے ظلموں سعودیوں سے ہماری جان بچائی جاے
    میرانامحمدجاوید
    پاکستان کراچی
    اقامہ نمبر088 2432561

اپنا تبصرہ بھیجیں