سعودی عرب ، جدہ کے نجی اسپتال میں آتشزدگی

سعودی عرب میں غیرمقیم غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت

سعودی عرب میں غیرمقیم غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت
.مالیاتی منڈی کمیٹی ”تداول “ نے اعلان کردیا ہے کہ یکم جنوری2018 ءسے مملکت میں غیر مقیم خارجی سرمایہ کاروں کو 7شرائط کے ساتھ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔ تداول نے 4بنیادی شرائط عائد کی ہیں او ر3شرائط کا تعلق تداول میں سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں سے ہے




ایک شرط یہ عائد کی گئی کہ سرمایہ کار کرنسی نوٹ میں غیر ملکی مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری کو منظم کرنے والے ضابطوں کے لحاظ سے سرمایہ کاری کا اہل ہو۔دوسری شرط یہ ہے کہ وہ معنوی شخصیت کا مالک ہو جسے سعودی عرب میں انویسٹمنٹ اکاﺅنٹ کھولنے کی اجازت ہو۔ دوسری طرف امریکہ کے خبررساں ادارے بلومبرگ نے توقع ظاہر کی ہے کہ حصص مارکیٹ میں 2018ءکے دوران تین تبدیلیاں رونما ہوں گی ۔ یہی تبدیلیاں آئندہ مرحلے میں بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کا باعث بنیں گی۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اصل مارکیٹ کے متوازی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا موقع دیا جائیگا۔ مملکت میں غیر مقیم غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری پر3پابندیاں لگائی گئی ہیں
بشکریہ اردو نیوز



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

سعودی عرب میں غیرمقیم غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں